تتلے عالی میں مسلح ڈاکوﺅں کی یلغار، 5دیہات میں لوٹ مار

گوجرانوالہ (بیورو رپورٹ )نوشہرہ ورکاں تھانہ تتلے عالی کا علاقہ ڈاکوں کے نرغے میں تھانہ تتلے عالی کے علاقے میں 20 مسلح ڈاکوں کی بھرمار ڈاکوں نے ایک ہی رات میں پانچ مختلف دیہاتوں سے گن پوائنٹ پر لاکھوں روپے نقدی بانڈ طلائی زیورات سمیت قیمتی پار چات لے گئے مزاحمت پر تشدد کا نشانہ بناتے رہے ۔
تھانہ تتلے عالی کے نواحی گاں قلعہ مصطفی آباد رات ایک بجے کے قریب 20 مسلح ڈاکوں داخل ہوئے پہلی واردات قلعہ مصطفی آباد ساجد شیخ کے گھر 8 مسلح ڈاکوں بیرونی دیوار پھلانگ کر اندر داخل ہوئے رہائشی کمرے کا دروازا توڑ کر اندر داخل ہو کر گن پوائنٹ ساجد کی فیملی کو ایک کمرے میں بند کرکے 8 لاکھ 50 ہزار روپے نقدی 4 لاکھ کے بانڈ لاکھوں روپے مالیت کا 3 تولے طلائی زیورات گاڑی کیری ڈبہ اور دو عدد موٹر سائیکلوں کے کاغذات چھین لئے۔
مزاحمت پر تشدد کرکے ساجد کو شدید زخمی کردیا ایک ڈاکو ساجد کے معصوم بیٹے پر اسلحہ تان کر کھڑا رہا قلعہ مصطفی آباد دوسری واردات بشارت کے گھر اسی رات 4 ڈاکو نے گن پوائنٹ پر 2 لاکھ نقدی چھین لی مزاحمت پر تشدد کیا تیسری واردات محنت کش منور موچی کے گھر 8 ڈاکوں بیرونی دیوار پھلانگ کر اندر داخل ہوئے گن پوائنٹ گن پر ڈیڑھ لاکھ روپے نقدی اور قیمتی سامان لے گئے مزاحمت پر منور کے بچے پر تشدد کرکے بازو توڑ دیا تھانہ تتلےعالی کے نواحی گاں بھورڑی کے رہائشی پولیس ملازم رانا شمشاد کے گھر سے ڈاکوں دو لاکھ روپے نقدی لے گئے
۔ ڈیرہ گادیاں کے رہائشی حافظ علی باز گادی کے گھر 8/10 ڈاکوں داخل ہوئے گن پوائنٹ پر 3 لاکھ نقدی اور لاکھوں روپے مالیت کا 8 تولے طلائی زیور لے گئے تتلےعالی پولیس اور ڈاکووں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا ڈاکوں فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے ۔
تتلے عالی پولیس بے بس قلعہ مصطفی آباد کے رہائشیوں نے گوجرانولہ شیخوپورہ روڈ ٹائر جلا کر بلاک کر دیا پولیس کے خلاف شدید نعرے بازی کی تھانہ تتلےعالی کے علاقے مرالیوالہ میں چوری ڈکیتی کا سلسلہ نہ رک سکا موٹر سائیکل پر عمر اپنی بیوی کے ساتھ گوجرانولہ جا رہا تھا نزد سٹی ہاسنگ تین موٹر سائیکل سوار ڈاکوں نے گن پوائنٹ پر روک کر 60 ہزار نقدی 2عدد سونے کی انگھوٹھیاں 40 ہزار کا موبائل فون چھین لیا جمیل گجر ۔ عنایت گجر کے ڈیروں سے دیوار پھاڑ کر پیٹر انجن لے گئے تھانہ تتلےعالی کے علاقے میں بڑھتی چوری ڈکیتوں کی وارداتوں کے پیش نظر شہری عدم تحفظ کا شکار اعلی احکام سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ۔