محکمہ سوشل ویلفیئر ، پولیس کے اشتراک سے انسداد گداگری مہم

لاہور(اپنے رپورٹر سے)محکمہ سوشل ویلفیئر لاہور اور پولیس کے باہمی اشتراک سے انسداد گداگری مہم چوتھے روز بھی جاری رہی جس میں حکومت پنجاب کی ہدایت کے تحت محکمہ اور متعلقہ پولیس کی ٹیم نے تھانہ قلعہ گجر سنگھ کے علاقوں مال روڈ، لکشمی چوک، شملہ پہاڑی، ہال روڈ، اور بیڈن روڈ کا دورہ کیا،اس مہم کے دوران پولیس نے 2 خواتین سمیت 6 بھکاریوں کو تحویل میں لے لیا۔ جنہیں مجسٹریٹ کے ذریعے محکمہ سوشل ویلفیئر کے بیگرز ویلفیئر ہوم بھیجا جائے گا۔ ڈپٹی ڈائریکٹر اشرف جنجوعہ نے عوام الناس سے اپیل کی ہے کہ وہ ان پیشہ ور گداگروں کو بھیک نہ دیں تاکہ ہم شہر میں گداگروں کی بھرمار سے چھٹکارا حاصل کیا جائے اور حکومت پنجاب کے ساتھ تعاون کرتے ہوئے اس مہم کو کامیاب بنایا جائے۔