یوٹیلیٹی سٹورز پر بھی مہنگائی کاریلا،دودھ سمیت متعدد اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ

اسلام آباد(بیورورپورٹ)یوٹیلیٹی سٹورز پر بھی مہنگائی کاریلا،دودھ سمیت متعدد اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ،تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں یوٹیلیٹی سٹورز نے عوام پر مہنگائی بم گرادیا، متعدد اشیاء کی قیمتیں بڑھاکرنوٹیفکیشن بھی جاری کردیا ،نوٹیفکیشن کے مطابق برانڈڈ کارن آئل کی فی لٹر قیمت میں 300،بچوں کا 800 گرام فارمولا دودھ 820،330 گرام سیریل 450،لٹرفروٹ جوس 70 ،336 گرام نوڈلز 60،800 گرام کیچپ 50،بچوں کے ڈائپرز350،650 ملی لیٹر شیمپو210 ،کلو کپڑے دھونے کا پاؤڈر 59،130 گرام صابن 30 ،ہینڈ واش 21 ، ٹوائلٹ رول 10 ، ٹشو پیپرکا ڈبہ 43 روپے تک مہنگا ہوگیا،باڈی واش،گارلک ساس، چکن، چیز نوڈلز کے نرخ بھی بڑھ گئے۔