لاہور (مشرق نیوز) پشاور زلمی کے فاسٹ بولر وہاب ریاض نے کہا ہے کہ افتخار احمد بھرپور فارم میں ہیں، 6چھکے مارنا آسان نہیں ہے۔پنجاب کی نگراں حکومت میں بطور وزیر شامل ہونے والے فاسٹ بولر وہاب ریاض نے کہا کہ انہیں سیاست میں آنے کا موقع ملا ہے وہ کرکٹ کے علاوہ دیگر کھیلوں کے لیے کچھ کرنے کا سوچ کر آئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اولمپکس اور دیگر گیمز کیلئے بہت کچھ کرنے کی ضرورت ہے، ہاکی، سکواش اور بیڈمنٹن جیسے کھیلوں پر توجہ دینی ہے۔
افتخار بھرپور فارم میں ، 6چھکے مارنا آسان نہیں: وہاب ریاض



















