اسلام آباد(بیورورپورٹ)چیئرمین نیب مداخلت سے ناخوش،مستعفی ہونے پر غور شروع ،تفصیلات کے مطابق چیئرمین قومی احتساب بیور آفتاب سلطان نے مستعفی ہونے پر غور شروع کردیا،ذرائع کے مطابق چیئرمین نیب بعض امور میں مداخلت سے خوش نہیں،آفتاب سلطان قانون کے مطابق انکوائریاں چلانا چاہتے ہیں، آفتاب سلطان وزیراعظم شہبازشریف کو جلد استعفیٰ پیش کرسکتے ہیں،چیئرمین نیب آفتاب سلطان نے کہا اپنے کام میں مداخلت نہیں ہونے دوں گا، جب تک منصب پر ہوں اپنا کام بخوبی نبھاؤں گا۔
چیئرمین نیب مداخلت سے ناخوش،مستعفی ہونے پر غور شروع



















