سوڈان میں بلند فشار خون خاموش قاتل بن گیا

خرطوم (مشرق نیوز)سوڈان کی وزارت صحت نے حالیہ برسوں میں سوڈانیوں میں ہائی بلڈ پریشر کی شرح میں اضافے کے بارے میں خوفناک اعدادوشمار کا انکشاف کیا ہے۔
میڈیارپورٹس کے مطابق سوڈانی شہریوں میں ہائی بلڈ پریشر کی شرح یا جسے خاموش قاتل کہا جاتا ہے 31.5 فیصد تک پہنچ گئی ہے ۔
زیادہ تر متاثرہ افراد کی عمریں 18 سے 69 سال کے درمیان ہیں۔ ہائی بلڈ پریشر، ذیابیطس، دل اور کینسر جیسی غیر متعدی بیماریوں کے خطرات سے دوچار ہیں۔
سوڈانیوں میں بلند فشار کی شرح میں اضافے کی وجوہات اور عوامل وہ بہت سے ہیں۔ ان میں خاندان میں بیماری کی موجودگی یا جینیاتی عنصر یا طبی تاریخ تبدیلی بھی اہم عوامل ہیں۔
اس کے علاوہ طرز زندگی اور ذریعہ معاش، جس کی وجہ سے جسمانی غیرفعالیت اور موٹاپے میں اضافہ ہوتا ہے غیر صحت بخش غذائیں کھانا، ورزش کی کمی، تمباکو نوشی اور تنا بھی اہم اسباب ہیں۔
وزارت صحت کے غیر متعدی امراض کے شعبے نے العربیہ ڈاٹ نیٹ کو بتایا کہ سوڈان میں ہائی بلڈ پریشر، ذیابیطس، کینسر اور ذہنی دبا سب سے عام غیر متعدی امراض ہیں۔