ڈاکٹر مہرین بلوچ کی دونوں بچیاں6سال بعد بازیاب

اسلام آباد (بیورورپورٹ)ڈاکٹر مہرین بلوچ کی دونوں بچیاں6سال بعد بازیاب،تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ میں ڈاکٹر مہرین بلوچ کی 2بچیوں کی بازیابی کیس پر سماعت چیف جسٹس کی سربراہی میں 3 رکنی بنچ نے کی،ایڈیشنل اٹارنی نے عدالت کو بتایا مہرین بلوچ کی دونوں بچیوں کو بازیاب کرالیا ، چیف جسٹس نے کہا اگر والد کی گرفتاری ضروری ہوئی تو قانون کے مطابق فورم پر رابطہ کریں، وکیل شوہر آصف بلوچ نے کہا بچیوں کو ریکور نہیں کیا گیا خود مجسٹریٹ کے حوالے کی گئیں، جسٹس اطہر من اللہ نے کہا6سال سے لاپتہ بچیوں کا ملنا بازیابی ہی ہوگا، عدالت کے استفسار پر ڈی آئی جی پولیس سندھ نے کہا بچیاں شیلٹر ہوم کراچی میں ہیں ،والدہ سے بھی ملوایا گیا ، بچیوں کو جڑاں والا،فیصل آباد،لاہور،بدین سمیت مختلف شہروں میں رکھا گیا ، بچیوں کے والد نے ضمانت قبل از گرفتاری حاصل کررکھی ہے،چیف جسٹس نے کہا واضح ہے کیس میں اثر ورسوخ استعمال کیا گیا جبکہ دونوں خاندان اثر ورسوخ والے ہیں، پولیس پتہ چلائے سارے عمل کے دوران کون کون ملوث ہے، بچیوں کی بازیابی پر انٹیلی ایجنسیوں،چیف سیکرٹری سمیت پوری ٹیم کی کارکردگی کو سراہتے ہیں، پولیس کارکردگی کی اصل وجہ فنڈز کی کمی ہے، عدالت عظمیٰ نے پولیس کو ڈاکٹر مہرین بلوچ کی بچیوں کے اغواءکار کے تعین کا حکم دیتے ہوئے ڈی آئی جی سندھ سے 2ہفتوں میں تفصیلی رپورٹ طلب کرلی۔