ہائیکورٹ نے پنجاب میں انتخابات کرانے کاحکم دیدیا،الیکشن کمیشن عمل کرے:چیف جسٹس

اسلام آباد(بیورورپورٹ)پی ٹی آئی کے منحرف اراکین کی اپیلیں غیر موثر ہونے پر خارج جبکہ چیف جسٹس نے ریمارکس دئیے ہائیکورٹ نے پنجاب میں انتخابات کرانے کاحکم دیدیا،الیکشن کمیشن عمل کرے،تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس عمر عطاء بندیال کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 3 رکنی بنچ نے پی ٹی آئی کے منحرف اراکین کی اپیلوں پر سماعت کی،منحرف اراکین اسمبلی کے وکیل نے موقف اختیار کیا پنجاب اسمبلی تحلیل ہونے پرمنحرف اراکین کی اپیلیں غیرمؤثرہو گئیں،عدالت عظمیٰ نے غیر مؤثر ہونے پر پی ٹی آئی کے منحرف اراکین کی اپیلیں خارج کردیں،دوران سماعت پنجاب اسمبلی کے انتخابات کا بھی ذکر ہوا، چیف جسٹس نے استفسار کیا الیکشن کمیشن کو شاید ہائیکورٹ نے پنجاب میں انتخابات کا حکم دیا؟ ہائیکورٹ کے حکم کے بعد اب الیکشن کمیشن کیا کررہا ہے؟،ڈی جی الیکشن کمیشن نے کہا الیکشن کمیشن نے گورنر پنجاب سے مشاورت کرلی، گورنرسے ملاقات کے منٹس ہائیکورٹ میں جمع کرادئیے ،معاملے پر گورنر پنجاب شاید قانونی راستہ اپنائیں گے،چیف جسٹس نے استفسار کیا الیکشن کمیشن انتخابات کی تاریخ کیلئے گورنر سے کیوں مشاورت کررہا ہے؟،جسٹس اطہر من اللہ نے ریمارکس دیئے شاید ہائیکورٹ نے الیکشن کمیشن کو گورنر سے مشاورت کا حکم دیا،جسٹس عمر عطا بندیال نے ریمارکس دیئے اگر ہائی کورٹ کا حکم ہے تو پھر الیکشن کمیشن مشاورت کرے،چیف جسٹس نے پھراستفسار کیا الیکشن کمیشن پنجاب میں انتخابات پر کیا کررہا ہے؟ قانونی راستہ گورنر کو لینا ہے یا الیکشن کمیشن کو؟ جواب میں ڈی جی لاء الیکشن کمیشن نے کہا قانونی راستہ گورنر کو ہی لینا ہے،چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے الیکشن کمیشن لاہور ہائی کورٹ کے انتخابات کرانے کے حکم پر عمل کرے،چیف جسٹس عمر عطاء بندیال نے کہا ہائیکورٹ نے حکم دیا ہے تو عمل کریں۔