زرمبادلہ ذخائر میں کمی ،فچ نے پاکستان کی ریٹنگ گرا کر ٹرپل سی کردی

اسلام آباد(بیورورپورٹ)عالمی ریٹنگ ایجنسی فچ نے پاکستان کی ریٹنگ گرا کر ٹرپل سی کردی،فچ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیاپاکستان کی غیرملکی کرنسی میں لمبے عرصے کے قرض حاصل کرنے کی ریٹنگ ٹرپل سی کردی ،فچ کے مطابق ریٹنگ میں تنزلی زرمبادلہ ذخائر میں خطرناک حد تک کمی کے سبب کی گئی ،امید ہے انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) پروگرام کا نواں جائزہ کامیاب ہوگا، پاکستان کا ڈیفالٹ کر جانا یا قرضوں کی ری شیڈولنگ کے واضح امکانات ہیں،نویں جائزے کی تکمیل آمدنی کے پیشگی اقدامات، ریگولیٹڈ ایندھن قیمتوں سے مشروط ہے،سمجھتے ہیں پاکستان کے زرمبادلہ ذخائر کی سطح کم رہے گی،مالی سال 2023 میں معمولی بہتری ممکن ہے، آئی ایم ایف پروگرام کے بقایا 2.5 ارب ڈالرز کے علاوہ دیگر ذرائع سے 3.5 ارب ڈالرز ملنے کا امکان ہے،فچ کے مطابق رقم کا ملنا آئی ایم ایف معاہدے کےساتھ مشروط ہے، دوست ممالک پرانے قرض رول اوور کےساتھ مزید 5 ارب ڈالرز دینے پر آمادہ ہیں، رواں مالی سال کرنٹ اکاو¿نٹ خسارہ 4.7 ارب ڈالر رہےگا، مالی سال 2022 کا کرنٹ اکاو¿نٹ خسارہ 17 ارب ڈالر تھا،فچ نے مزید کہا درآمدات کم کرنے اور زرمبادلہ ذخائر میں کمی سے کرنٹ اکاو¿نٹ خسارہ کم ہوا، کرنٹ اکاو¿نٹ خسارہ شرح سود بڑھانے اور توانائی کا استعمال کم کرنے سے بھی کم ہوا۔