اسلام آباد:(لیڈرنیوز) الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے ملک بھر میں حلقہ بندیوں پر کام شروع کردیا۔لیڈرنیوز کے مطابق چیف الیکشن کمشنر کی زیر صدارت الیکشن کمیشن کا اہم اجلاس ہوا، جس میں ممبران اور سیکریٹری الیکشن کمیشن نے شرکت کی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ملاقات میں ملکی سیاسی صورتحال، سپریم کورٹ کے گزشتہ روز کے فیصلے اور آئندہ انتخابات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ملاقات میں انتخابات کے لیے حلقہ بندیوں کے طریقہ کار پر غور کیا گیا، سیاسی جماعتوں کے رہنماو¿ں کی جانب سے الیکشن کمیشن پر دیے گئے بیانات کا جائزہ لیا گیا اور الیکشن کمیشن میں جاری مقدمات پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔الیکشن کمیشن کے مطابق ملک بھر میں حد بندی کا کام شروع کر دیا گیا ہے۔ ملک کے تمام قومی اور صوبائی اسمبلی کے حلقوں کی حد بندی کی جائے گی اور الیکشن کمیشن مردم شماری 2017 کے نتائج کے مطابق حد بندی کرے گا، الیکشن کمیشن نے حلقہ بندیوں کا کام 4 ماہ میں مکمل کرنے کا حکم دیا ہے۔
الیکشن کمیشن نے ملک بھر میں حلقہ بندیوں پر کام شروع کردیا



















