عمر گل افغانستان کرکٹ ٹیم کے باﺅلنگ کنسلٹنٹ بن گئے

لاہور:(لیڈرنیوز) پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باو¿لر عمر گل افغانستان کرکٹ ٹیم کے باو¿لنگ کنسلٹنٹ بن گئے۔لیڈرنیوز کے مطابق فاسٹ بولر عمر گل نے افغانستان کرکٹ ٹیم کا بولنگ کنسلٹنٹ بننے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ وہ 4 اپریل کو ابوظہبی میں افغانستان کرکٹ ٹیم کے کیمپ کو جوائن کریں گے۔پاکستان کی جانب سے 400 وکٹیں لینے والے دائیں ہاتھ کے فاسٹ بولر نے ایکسپریس نیوز سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ابتدائی طور پر افغانستان کرکٹ بورڈ کے ساتھ تین ہفتوں کے لیے معاہدہ ہوا ہے جس کے بعد اس میں توسیع کی جا سکتی ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ کے پی ایل، ایل پی ایل اور ڈومیسٹک لیول پر کوچنگ کے بعد انٹرنیشنل ٹیم سے منسلک ہونے پر خوشی ہے۔