سری نگر::(لیڈرنیوز) مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسز نے ریاستی دہشت گردی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 2 نوجوانوں کو شہید کردیا۔کشمیری میڈیا کے مطابق قابض بھارتی فوج نے سری نگر میں ریاستی دہشت گردی کرتے ہوئے دو نوجوانوں کو شہید کردیا۔ شہید نوجوانوں کی شناخت رئیس احمد بھٹ اور ہلال احمد کے نام سے ہوئی ہے۔بھارتی فورسز نے سری نگر کے مختلف علاقوں کو گھیرے میں لے لیا اور موبائل اور انٹرنیٹ سروس بند کر دی۔ قابض بھارتی فوجیوں نے نام نہاد سرچ آپریشن کی آڑ میں گھروں میں گھس کر خواتین کی بے عزتی اور ہراساں کیا۔ کئی نوجوانوں کو گرفتار بھی کیا گیا۔بھارتی فورسز کے آپریشن کے خلاف مظاہرین دھمکیاں ملنے پر گھروں کو واپس جانے پر مجبور ہو گئے۔ بھارتی فورسز مختلف علاقوں میں ناکہ بندی کر رہی ہیں۔
بھارتی فورسزکی ریاستی دہشت گردی‘2کشمیری نوجوان شہید



















