لڑکا‘لڑکی بلیک میلنگ کیس‘5ملزمان کو عمرقیدکی سزا‘ 2 بری

اسلام آباد:(لیڈر نیوز) اسلام آباد میں لڑکے اور لڑکی کی جنسی وڈیو اور بلیک میلنگ کیس میں ملوث 5 ملزمان کو عمر قید کی سزا سنا دی گئی جبکہ 2 کو بری کر دیا گیا۔ایڈیشنل سیشن جج عطا ربانی نے سکینڈل کا فیصلہ سنایا۔ فیصلے کے تحت مرکزی ملزم عثمان مرزا سمیت 5 ملزمان کو عمر قید کی سزا سنائی گئی جب کہ شریک ملزمان عمر بلال اور ریحان کو بری کر دیا گیا۔عثمان مرزا کیس کا سپیڈی ٹرائل ساڑھے پانچ ماہ میں مکمل ہوا۔ 28 ستمبر 2021 کو مرکزی ملزم عثمان مرزا سمیت 7 ملزمان پر فرد جرم عائد کی گئی۔ یہ کیس 6 جولائی 2021 کو سوشل میڈیا پر ویڈیوز وائرل ہونے کے بعد شروع ہوا۔