ماسکو:(لیڈرنیوز)کریملن کے ترجمان کا کہنا ہے کہ روس جوہری ہتھیار اسی صورت میں استعمال کرے گا جب اس کے وجود کو خطرہ لاحق ہو گا۔CNN کو انٹرویو دیتے ہوئے کریملن کے ترجمان دمتری پیسکوف نے کہا کہ آپ جوہری ہتھیاروں کے استعمال کی تمام وجوہات پڑھ سکتے ہیں، یہ کب اور کیوں استعمال کیے جاتے ہیں۔ترجمان نے کہا کہ اگر روس کے وجود کو خطرہ ہوا تو ہم اپنے جوہری ہتھیاروں کو صورتحال کے مطابق استعمال کریں گے۔
ایٹمی ہتھیارصورتحال کے مطابق استعمال کریں گے‘ روس



















