بابر اعظم نے بطور کپتان ایک اور اعزاز اپنے نام کر لیا

کراچی:(لیڈر نیوز)بابر اعظم نے بطورپاکستانی کپتان ایک اور اہم اعزاز اپنے نام کر لیا ہے اور وہ یونس خان کے بعد چوتھی اننگز میں پاکستان کے لیے سب سے زیادہ رنز بنانے والے دوسرے کھلاڑی بن گئے ہیں۔یونس خان نے 2007 میں کلکتہ میں بھارت کے خلاف 107 رنز کی اننگز کھیلی تھی جبکہ بابر اعظم اس وقت 150 رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود ہیں۔