عدم اعتماد ناکام بنانے کیلئے رابطوں کا ٹاسک‘بزدار نے مشاورتی اجلاس بلالیا

لاہور:(لیڈرنیوز) وزیر اعلیٰ عثمان بزدار نے عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد کو ناکام بنانے کے لیے رابطہ کاری کا ٹاسک سونپنے کا فیصلہ کر لیا، 8 صوبائی وزراءکو مشاورت کے لیے وزیر اعلیٰ ہاو¿س طلب کر لیا۔اسلام آباد سے واپسی پر وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے آٹھ صوبائی وزراءکو طلب کیا جن میں راجہ بشارت، محمود رشید، اسلم اقبال اور یاسمین راشد سمیت دیگر شامل ہیں۔ وزراءکو وزیر اعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد کو ناکام بنانے کے لیے دیگر اراکین سے رابطے کا ٹاسک دیا جائے گا۔ ملاقات میں ترین گروپ کی بغاوت کے معاملات پر بھی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔عثمان بزدار نے تحریک عدم اعتماد کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اپوزیشن کی نمبر گیم پوری نہیں ہوئی، انہوں نے جو عدم اعتماد کا گڑھا کھودا ہے وہ اس میں گرے گا۔ اس کے باوجود یہ وزیراعظم عمران خان کا مقابلہ نہیں کر سکتی۔ اپوزیشن عناصر نے اقتدار کی ہوس میں قومی مفادات کو داو¿ پر لگا دیا ہے۔