لاہور:(لیڈرنیوز) پاکستان کے سابق صدر رفیق تارڑ انتقال کر گئے۔ رفیق تارڑ کافی عرصے سے علیل تھے۔ صبح انہیں دل کا دورہ پڑا۔ رفیق تارڑ کو ہسپتال لے جایا گیا لیکن وہ جانبر نہ ہو سکے۔خیال رہے کہ محمد رفیق تارڑ 1997 میں سپریم کورٹ کے جج کی حیثیت سے ریٹائر ہونے کے بعد پاکستان مسلم لیگ نواز کے ٹکٹ پر سینیٹ کے رکن منتخب ہوئے اور پھر اسی سال ملک کے صدر بھی بن گئے۔ ان کے دور میں صدر کے اختیارات میں بتدریج کمی کی گئی اور بالآخر تیرہویں ترمیم کے ذریعے آئین کی روح کے مطابق صدر کے اختیارات کو مکمل طور پر کم کر دیا گیا۔1999 میں جنرل پرویز مشرف کے ذریعے نواز شریف کی حکومت کو ہٹانے کے بعد انہیں عہدے سے نہیں ہٹایا گیا اور وہ 2001 تک صدر رہے۔
سابق صدر رفیق تارڑ انتقال کر گئے



















