گوجرانوالہ:(لیڈرنیوز) شادی کی تقریب میں ہوائی فائرنگ سے مہمان جاں بحق ہوگیا‘لیڈرنیوز کے مطابق گوجرانوالہ کے علاقے بلال پور میں شادی کی تقریب کے دوران دولہے کے کزن کی ہوائی فائرنگ سے ایک نوجوان جاں بحق اور 3 افراد زخمی ہوگئے۔پولیس حکام کے مطابق واقعہ تھانہ فیروز والا کے علاقے بلال پور میں پیش آیا۔ متوفی نوجوان سلمان پڑوسیوں کے گھر مہمان تھا۔ شادی کی تقریب بھی ملتوی کر دی گئی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتاریوں کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں تاہم ابھی تک کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی۔
گوجرانوالہ‘شادی کی تقریب میںہوائی فائرنگ‘ مہمان جاں بحق



















