اسلام آباد:(لیڈر نیوز)وزیراعظم عمران خان نے کامیاب پاکستان پروگرام کے تحت بلاسود قرضے جاری کر دیئے۔ انہوں نے کہا کہ نظریہ پاکستان پر عملدرآمد نہ ہونے کی وجہ سے معاشرہ آگے نہیں بڑھ سکتا۔جو معاشرہ طاقتور کو معاف کرتا ہے اور کمزور کو سزا دیتا ہے وہ برباد ہے۔ انصاف کے بغیر قوم برباد ہو جاتی ہے۔اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ پاکستان کو فلاحی ریاست بننا ہے، ہم نے پاکستان کو اسلامی اصولوں پر بنانا ہے، جس نظریے کے تحت پاکستان بنایا گیا ہم نے اس پر عمل نہیں کیا وہ کبھی کامیاب نہیں ہوتا۔ نظریہ سے انحراف کرنے والا گم ہو جاتا ہے۔ جس قوم میں انصاف نہ ہو وہ تباہ ہو جاتی ہے۔ جو قوم طاقتور کو چھوڑ دیتی ہے اور کمزور کو سزا دیتی ہے وہ تباہ ہو جاتی ہے۔عمران خان نے کہا کہ مسلمانوں نے کئی سالوں تک دنیا کی قیادت کی، بلاسود قرضوں کا پروگرام بہترین منصوبہ ہے، اس پروگرام میں 45 لاکھ خاندانوں کو لایا گیا ہے، کل رحمت العالمین اتھارٹی کا افتتاح کر رہا ہوں، ایف بی آر نے پاکستان نے پہلی بار ریکارڈ ٹیکس ہدف حاصل کر لیا، دنیا میں تیل اور بجلی کی قیمتیں بڑھ رہی ہیں، ریاست اپنے کمزور طبقات کی ذمہ داری قبول کرے۔
کامیاب پاکستان پروگرام ‘وزیراعظم نے بلاسود قرض کا اجرا کردیا



















