لاہور:(لیڈر نیوز) چوہدری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ معاشی حالات درست نہ ہوئے تو سب کی سیاست ختم ہو جائے گی۔ ہماری خدمت کرنے والوں کے مسائل بھی سنے جائیں۔معاشی حالات کو سب سے زیادہ اہمیت دینی چاہیے۔پاکستان مسلم لیگ (ق) کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ملک کے اندر خصوصاً لاہور میں سیاسی ماحول بنا ہوا ہے، ہر جماعت کے رہنما الگ الگ بات کر رہے ہیں، ہر رہنما اپنی پارٹی کا موقف بتا رہا ہے۔ فضل الرحمان، آصف زرداری، شہباز شریف ملاقات کے لیے آئے، ملاقات میں ہر قسم کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔چوہدری شجاعت حسین نے کہا کہ نواز شریف سے متعلق پرانے واقعات پر بھی بات ہوئی، ملاقاتوں میں کچھ تجاویز پر بھی غور کیا گیا، اگرملاقاتوں میں مصروف رہے تو لوگ سیاستدانوں پر اعتبار کرنا چھوڑ دیں گے۔
ملاقاتوں میں مصروف رہے توعوام اعتبارکرنا چھوڑ دینگے‘ شجاعت



















