کراچی:(لیڈرنیوز)پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے ساتویں ایڈیشن میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے پشاور زلمی کے نوجوان بلے باز محمد حارث کی آواز سنی گئی اور انہیں آسٹریلیا کے خلاف سیریز کے لیے ریزرو کھلاڑیوں میں شامل کر لیا گیا۔آل راو¿نڈر محمد نواز پاو¿ں کی انجری کے باعث آسٹریلیا سیریز سے باہر ہو گئے ہیں اور سرفراز احمد، نسیم شاہ بطور ٹریولنگ ریزرو سکواڈ کے ساتھ سفر کریں گے۔محمد حارث کو ریزرو کھلاڑیوں میں شامل کیا گیا ہے، ان کے ساتھ کامران غلام، محمد عباس اور یاسر شاہ پاکستان کپ میں شرکت کریں گے۔
پشاور زلمی کے نوجوان بلے باز محمد حارث کی آواز سنی گئی



















