ہمارے خلاف بڑے پیمانے پر حملے کا امکان کم ہے‘ یوکرین

کیف:(لیڈرنیوز) یوکرین کے وزیر دفاع نے کہا ہے کہ ہمارے خلاف بڑے پیمانے پر حملے کا امکان کم ہے۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق یوکرین کے وزیر دفاع نے کہا کہ قومی انٹیلی جنس ملک کے خلاف ہر اقدام پر نظر رکھے ہوئے ہے، روس نے یوکرین کی سرحد پر 149000 فوجی جمع کر رکھے ہیں اور مزید فوجیوں کی آمد متوقع ہے۔یوکرین نے روس کے حمایت یافتہ علیحدگی پسندوں پر جنگ بندی کی خلاف ورزی کا الزام لگایا ہے۔حکام کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں جنگ بندی کی 60 خلاف ورزیاں کی گئی ہیں، علیحدگی پسندوں نے الزام لگایا ہے کہ یوکرینی فورسز نے کئی دیہات پر گولہ باری کی۔