حکومت کا الیکشن کمیشن کے ضابطہ اخلاق میں تبدیلی کا فیصلہ

اسلام آباد:(لیڈرنیوز) حکومت نے الیکشن کمیشن کے ضابطہ اخلاق میں تبدیلی کا فیصلہ کرلیا۔لیڈر نیوز کے مطابق حکومت نے الیکشن کمیشن کے ضابطہ اخلاق میں تبدیلی کا فیصلہ کیا ہے، وفاقی کابینہ نے بھی آرڈیننس کی منظوری دے دی ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ تمام سیاسی جماعتوں کو الیکشن کمیشن کے ضابطہ اخلاق پر تحفظات ہیں۔ قانون کی منظوری کے بعد وزرا اور ارکان پارلیمنٹ انتخابی مہم چلا سکیں گے۔