صادق آباد:(لیڈر نیوز)صادق آباد میں موبائل شاپ پر ڈکیتی کا انوکھا واقعہ، مسلح ڈاکوو¿ں نے دکاندار کی آنکھوں میں مرچ ڈال کر 2 لاکھ نقدی اور موبائل فون چھین لیا۔ لیڈر نیوز نے واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کرلی۔قومی شاہراہ پر صادق آباد تھانے کی حدود اولڈ بس اسٹینڈ میں واقع موبائل اینڈ ایزی منی کی دکان پر ڈکیتی کی واردات ہوئی، جسے سی سی ٹی وی فوٹیج میں واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے کہ مسلح ڈاکو دکان میں داخل ہوئے۔ دکاندار کی آنکھوں میں مرچیں ڈال دیں جس کے بعد ڈاکوو¿ں نے دکاندار پر اسلحہ تان لیا اور کاو¿نٹر سے 2 لاکھ نقدی اور موبائل فون چھین کر با آسانی فرار ہوگئے۔تحصیل بھر میں چوری اور ڈکیتی کی بڑھتی ہوئی وارداتوں سے شہر میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے اور پولیس جرائم کی روک تھام میں بری طرح ناکام ہو چکی ہے۔
دکاندار کی آنکھوں میں مرچیں ڈال کرموبائل شاپ لوٹ لی گئی



















