اسلام آباد:(لیڈرنیوز)وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ہمارا منشور ملک میں قانون کی حکمرانی اور فلاحی ریاست کا قیام ہے۔ کرپشن ملک کو غریب بناتی ہے۔ سیاست میں آنے کا فیصلہ کرپٹ حکمرانوں سے ملک کو بچانے کے لیے کیا تھا، اگر انہیں انصاف کے کٹہرے میں نہ لایا گیا تو ملک تباہ ہو جاتے ہیں۔وزیراعظم عمران خان نے چین کی فوڈان یونیورسٹی کی ایڈوائزری کمیٹی کے ڈائریکٹر ایرک لی کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ سیاست میں آنے کا فیصلہ ملک کو کرپٹ حکمرانوں سے بچانے کے لیے کیا گیا۔ طاقتور کو انصاف کے کٹہرے میں نہ لایا تو ملک تباہ ہو جائے گا۔ میری پارٹی کا منشور قانون کی حکمرانی اور فلاحی ریاست کا قیام ہے۔عمران خان نے کہا کہ 22 سال کی جدوجہد کے بعد وزارت عظمیٰ کا عہدہ ملا، امریکیوں نے افغانستان کی تاریخ نہیں پڑھی، جو افغانوں کی تاریخ سے واقف ہیں انہوں نے وہ نہیں کیا ہوگا جو امریکا نے افغانستان میں فوجی حل کی مخالفت سے کیا۔ افغانستان میں امریکا کے ارادے واضح نہیں تھے، اسامہ بن لادن کے مارے جانے کے بعد ان کا مشن ختم ہونا چاہیے تھا، مقاصد واضح نہ ہوں تو ناکامی ہے ، افغان عوام لبرل لوگ ہیں، غیر ملکی حکمرانوں کو نہیں مانتے۔
ہمارا منشورقانون کی حکمرانی‘فلاحی ریاست کا قیام ہے‘ وزیراعظم



















