ریاض:(لیڈرنیوز)سعودی عرب نے نئے کورونا اومیکرون کے پھیلاو¿ کو روکنے کے لیے غیر ملکی مسافروں پر سفری پابندیاں مزید سخت کردی ہیں۔بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق سعودی عرب پہنچنے کے لیے ویکسی نیشن اور منفی پی سی آر یا ریپڈ ٹیسٹ کو لازمی قرار دے دیا گیا ہے اور یہ ٹیسٹ سعودی عرب روانگی کے 48 گھنٹے کے اندر کرانا ہوگا۔سعودی ایوی ایشن کی جانب سے جاری کردہ گائیڈ لائنز میں کہا گیا ہے کہ 8 سال سے کم عمر بچوں کو ویکسینیشن اور ٹیسٹنگ کی پابندیوں سے مستثنیٰ قرار دیا جائے گا۔اسی طرح سعودی عرب سے روانگی کے خواہشمند مسافروں کے لیے بوسٹر کی خوراک لازمی قرار دی گئی ہے اور بوسٹر زیادہ سے زیادہ 3 ماہ کے لیے نصب کیا گیا ہے۔سعودی ایوی ایشن کے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ سفری پابندی کا اطلاق بدھ 9 فروری سے ہو گا اور اس حکم کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی، بشمول مسافروں کو بلیک لسٹ کرنا۔واضح رہے کہ سعودی وزارت داخلہ نے ماسک پہننے پر پابندی کی خلاف ورزی پر ایک ہزار ریال تک جرمانے کا اعلان کیا ہے تاہم بار بار خلاف ورزی کرنے والوں پر ایک لاکھ ریال تک جرمانہ عائد کیا جا سکتا ہے۔
سعودی عرب نے غیرملکی مسافروں پر پابندیاں سخت کردیں



















