لاہور میں خواتین کیساتھ ون ویلنگ کرنیوالاٹک ٹاکر گرفتار

لاہور:(لیڈرنیوز)ڈی آئی جی آپریشنز ڈاکٹر محمد عابد خان کی ہدایت پر معروف ون ویلر اور ٹک ٹکر شاہنواز عرف چھوٹا بچہ گرفتار کر لیا گیا۔ملزم کی ون ویلنگ کی متعدد ویڈیوز وائرل ہونے کے بعد ڈی آئی جی آپریشنز نے نوٹس لیا تھا۔ ترجمان آپریشنز ونگ کے مطابق شفیق آباد ڈولفن ٹیم نے کارروائی کے دوران ملزم کو گرفتار کر لیا۔ملزمان موٹر سائیکل پر سوار ہو کر سڑک پر آ رہے تھے کہ ڈولفن ٹیم کو دیکھ کر فرار ہو گئے۔ ون وہیلر گرنے پر مقامی لوگوں نے ڈولفن ٹیم کے خلاف شدید مزاحمت بھی کی۔گرفتاری کے بعد ملزم کی شناخت شاہنواز عرف چھوٹا بچہ کے نام سے ہوئی۔ ملزمان لاہور کی مختلف شاہراہوں پر خطرناک ون ویلنگ کرتے تھے۔ ملزم نے خواتین کے ساتھ اپنی کئی ویڈیوز یوٹیوب پر اپ لوڈ کر رکھی ہیں۔ملزم کو گرفتار کر کے تھانہ شفیق آباد منتقل کر کے مقدمہ درج کر لیا گیا۔ ڈی آئی جی آپریشنز ڈاکٹر محمد عابد خان نے ڈولفن ٹیم کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ون ویلرز اپنی اور دوسروں کی زندگیوں کو خطرے میں ڈالتے ہیں۔