پاکستان سکوک بانڈزسے ایک ارب ڈالرحاصل کرلئے

اسلام آباد:(لیڈرنیوز) پاکستان نے سکوک بانڈز کے اجراء کے ذریعے بین الاقوامی مارکیٹ سے ایک ارب روپے اکٹھے کیے ہیں۔اس حوالے سے وزارت خزانہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق کامیاب سکوک بانڈز جاری کرکے 1 ارب ڈالر کی رقم حاصل کی گئی۔ ایشیاء، مشرق وسطیٰ، یورپ اور امریکہ کے سرمایہ کار سکوک بانڈز کے خواہشمند ہیں۔ بیان کے مطابق سکوک بانڈز کے لیے مجموعی طور پر 2 ارب 70 کروڑ ڈالر کی پیشکش کی گئی۔ حکومت نے تفصیلی جائزہ لینے کے بعد ایک ارب روپے کی منظوری دی۔ حکومت کے ٹرسٹ سرٹیفکیٹس ایشورنس پروگرام کے تحت یہ پہلا لین دین تھا۔ کی بنیاد پر جاری کیا گیا۔