بجلی کے نرخوں میں 3 روپے 12 پیسے اضافے کا امکان

اسلام آباد:(لیڈرنیوز) سنٹرل پاور پرچیز ایجنسی (سی پی پی اے) نے بجلی کے نرخوں میں مزید اضافہ پر ڈٹ گئی۔ نیپرا میں بجلی کے نرخوں میں 3 روپے 12 پیسے اضافے کی درخواست دائر کر دی۔فیصلہ کل کیا جائے گا۔سی پی پی اے کی جانب سے نیپرا میں دائر درخواست میں دسمبر کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی کی قیمتوں میں اضافہ کرنے کا کہا گیا ہے۔ اعداد و شمار کے مطابق دسمبر میں مہنگے فرنس آئل سے 4 فیصد، ڈیزل سے 2.84 فیصد، گھریلو گیس سے 13.77 فیصد اور درآمدی ایل این جی سے 13.50 فیصد بجلی پیدا کی گئی۔