کراچی:(لیڈرنیوز) بھارتی حکومت نے پی آئی اے کو جے پور جانے کی اجازت دینے سے انکار کردیا۔ایئر لائن ذرائع کے مطابق پی آئی اے نے 29 جنوری کو کراچی سے جے پور کے لیے خصوصی پرواز کا شیڈول بنایا تھا اور 160 بھارتی مسافروں کو کل صبح 7 بجے کراچی سے جے پور کے لیے خصوصی پرواز میں سوار ہونا تھا۔پی آئی اے حکام نے تصدیق کی ہے کہ پرواز کو بھارتی حکومت نے اجازت نہیں دی تھی۔ایئرلائن ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارتی زائرین واہگہ بارڈر کے راستے پاکستان پہنچے تھے اور پاکستان ہندو کونسل نے پی آئی اے کو یاتریوں کی پرواز کے لیے خط لکھا تھا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ گزشتہ ماہ بھی بھارت نے پی آئی اے کو نئی دہلی جانے کی اجازت نہیں دی۔
بھارتی حکومت کا پی آئی اے کو جے پور جانے کی اجازت دینے سے انکار



















