نیب نے مریم نوازکی سزاپرپولیٹیکل انجینئرنگ کا الزام مسترد کردیا

اسلام آباد(لیڈرنیوز)قومی احتساب بیورو (نیب) نے ایون فیلڈ ریفرنس میں مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز کی بریت کی نئی درخواست کے جواب میں پولیٹیکل انجینئرنگ کے الزام کو مسترد کر دیا۔ نیب نے کہا کہ مریم اور نواز شریف نے آج تک لندن فلیٹس پر کوئی جواب نہیں دیا، ویڈیو لیک والے جج کا بھی کیس سے کوئی تعلق نہیں۔اسلام آباد ہائی کورٹ میں جمع کرائے گئے جواب میں نیب نے کہا کہ نواز شریف نے ابھی تک یہ نہیں بتایا کہ لندن جائیدادیں کیسے خریدیں، رقم کیسے منتقل ہوئی۔ مریم نواز کی بریت کی درخواست جھوٹ، حقائق کے منافی، ناقابل قبولیت اور عدالت سے غداری کے مترادف ہے۔جواب میں نیب نے کہا کہ سپریم جوڈیشل کونسل نے سابق جج شوکت عزیز صدیقی کو ان کے الزامات پر برطرف کر دیا تھا۔ ایون فیلڈ ریفرنس کا فیصلہ جج محمد بشیر نے کیا۔ جج ارشد ملک کا اس سے کوئی تعلق نہیں تھا۔ حقائق کے برعکس سپریم کورٹ مریم نواز کی درخواست میں لگائے گئے الزامات پر پہلے ہی فیصلہ دے چکی ہے۔ سپریم کورٹ نے فیصلے پر عملدرآمد کے لیے نگراں جج مقرر کر دیا ہے۔ پاناما کیس کی سماعت کرنے والے جج ابھی تک جوڈیشل سروس میں ہیں۔


#NAB rejects allegations of political engineering on Maryam Nawaz's sentence