اسلام آباد:(لیڈرنیوز)چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹوزرداری نے کہا ہے کہ مہنگائی کانوٹس لیاجاتاہے تومزیدبڑھ جاتی ہے،پاکستان کے بچے بچے کوپتہ ہے تاریخی مہنگائی ہے،وزیراعظم کب تک اپنے جھوٹ بیچیں گے،پاکستان کے2ٹکڑے ہوئے تب بھی گروتھ منفی نہیں تھی،سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 100فیصد اضافہ کیاجائے،ہم نے سندھ میں کم ازکم تنخواہ25ہزارمقررکی،25ہزارروپے تنخواہ کوامیرلوگوں نے عدالت میں چیلنج کردیا،25ہزارتنخواہ پرمسئلہ ہواتوانہوں نے اسٹے لے لیا،کسان اس وقت سراپااحتجاج اورانتہائی پریشان ہیں،گزشتہ سیزن میں پانی کی تقسیم ٹھیک نہیں ہوئی،پانی کی غلط تقسیم سے زرعی معیشت کونقصان ہوا،عمران خان نے کہاتھاہرصدی میں بحران آتاہے،عمران خان نے کہاتھااس صدی کابحران کوروناہے،اس صدی کابحران کورونانہیں،عمران خان ہے،صحت کارڈحکومتی ہیلتھ سیکٹرکونقصان پہنچائے گا،صحت کارڈسے ہم اپنے وسائل کاغلط استعمال کررہے ہیں،صحت کارڈکے بجائے اسپتالوں کامعیاربہترکرناچاہیئے،ترمیمی بل سے اسٹیٹ بینک کی خودمختاری ختم ہوجائےگی،ترمیمی بل کے تحت اسٹیٹ بینک نیب،ایف آئی اے کوجوابدہ نہیں ہوگا،وزیراعظم نے اسٹیٹ بینک عہدیداران کواین آراودیاہے،ہمیں بتایاگیاسندھ کی وجہ سے پاکستان میں مہنگائی ہے،وزیراعظم نے وزراکوکہاعوام کوبتائیں مہنگائی ہے ہی نہیں۔
#Chairman PPP Bilawal Bhutto Zardari #The crisis of this century is not corona, it is Imran Khan



















