قومی سلامتی پالیسی کے اہم نکات سامنے آگئے

اسلام آباد:(لیڈرنیوز)قومی سلامتی پالیسی کے اہم نکات سامنے آگئے‘پاکستان کی سلامتی پالیسی میں کشمیرکامسئلہ اہم قراردیا گیا،مسئلہ کشمیر کا حل پالیسی کی ترجیحات میں شامل،بڑھتی آبادی کوہیومن سکیورٹی کابڑاچیلنج قرار دیا گیا،شہروں کی جانب ہجرت،صحت،پانی اورماحولیات بھی پالیسی کاحصہ‘ 100سے زائدصفحات پرمشتمل پالیسی کاآدھاحصہ پبلک کرنے کافیصلہ،ذرائع کے مطابق وزیر اعظم جمعہ کو غیرخفیہ پالیسی کے نکات کا اجرا کریں گے،پالیسی اکانومی،ملٹری اورہیومن سکیورٹی کے3بنیادی نکات پرمشتمل،اکانومی سکیورٹی کوقومی سلامتی پالیسی میں مرکزی حیثیت دی گئی،ملکی سلامتی سے متعلق پہلی بارجامع پالیسی تیارکی گئی، سلامتی پالیسی پرسالانہ بنیادوں پرنظرثانی کی جائےگی،نئی حکومت پالیسی میں ردوبدل کرسکتی ہے ،نیشنل سکیورٹی کمیٹی پالیسی کی وارث ہوگی،حکومت ہرماہ نیشنل سکیورٹی کمیٹی کوعملدرآمدرپورٹ پیش کرنے کی پابندہوگی،پالیسی ایکشن کاحصہ کلاسیفائیڈتصور ہو گا،ہائبرڈ واربھی قومی سلامتی کمیٹی کاحصہ ہو گی،پالیسی میں ملکی وسائل بڑھانےکی حکمت عملی دی گئی۔


#Pakistan #Important points of the national security policy came to the fore