اسلام آباد:(لیڈرنیوز)اسلام آباد ہائیکورٹ نے سی ڈی اے کو نیوی گالف کورس کا قبضہ لینے کا حکم دے دیا۔ عدالت نے سیکرٹری دفاع کو ہدایت کی کہ گالف کورس کے راستے تجاوزات کے خلاف کارروائی کی جائے۔اسلام آباد ہائی کورٹ میں مارگلہ ہلز نیشنل پارک میں غیر قانونی تعمیرات اور تجاوزات کیس کی سماعت ہوئی۔ عدالت نے مارگلہ ہلز نیشنل پارک کی شناخت جلد از جلد مکمل کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے مارگلہ ہلز نیشنل پارک میں ریسٹورنٹ آج بند کرنے کی ہدایت کردی۔
سی ڈی اے کو نیوی گالف کورس کا قبضہ لینے کا حکم



















