اسلام آباد:(لیڈر نیوز) وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے راولپنڈی میں سانحہ مری میں جاں بحق ہونے والے ایک ہی خاندان کے 6 افراد کے گھر جا کر تعزیت اور دعا کی۔وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے راولپنڈی کے علاقے رسول نگر صادق آباد میں سانحہ مری میں جاں بحق ہونے والے 6 افراد کے گھر جا کر تعزیت کی۔ وفاقی وزیر داخلہ نے جاں بحق افراد کے لواحقین سے دلی تعزیت کا اظہار کیا۔سانحہ مری میں محمد شہزاد اپنے پورے خاندان سمیت شہید ہو گئے تھے۔ شہزاد اور ان کے اہل خانہ کو گزشتہ روز راول روڈ پارک میں سپرد خاک کیا گیا جبکہ تدفین ان کے آبائی گاو¿ں ماڈل ٹاو¿ن ہمک میں عمل میں آئی۔
سانحہ مری‘6افرادکی اموات‘شیخ رشید کی متاثرہ خاندان کے ورثاسے تعزیت



















