کورونا مثبت کیسز کی شرح 2.5 فیصد تک پہنچ گئی‘6 اموات

لاہور:(لیڈر نیوز) ملک بھر میں کورونا کیسز میں اضافہ ہونے لگا، گزشتہ 24 گھنٹوں میں 1293 افراد میں کورونا کی تصدیق، متاثرہ افراد کی تعداد تیرہ لاکھ سے تجاوز کر گئی۔گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 2.5 فیصد تک پہنچ گئی ہے۔ اس مہلک وائرس سے مزید چھ افراد ہلاک ہو گئے ہیں جس کے بعد ہلاکتوں کی تعداد 28,961 ہو گئی ہے۔ دوسری جانب سندھ حکومت نے کورونا کے پھیلاو¿ کے باوجود انوکھا قدم اٹھایا ہے۔ کراچی میں کورونا ویکسینیشن سینٹرز کے اوقات کار کم کر دیے گئے ہیں۔ کراچی کے تمام میگا سینٹرز صبح 8 بجے سے رات 8 بجے تک سروس فراہم کر رہے ہیں۔ صرف 4.2 ملین افراد نے ویکسینیشن کا مکمل کورس کیا ہے۔


#Pakistan #Corona in pakistan