پی ٹی آئی ممنوعہ فنڈنگ کیس ‘سکروٹنی کمیٹی کی رپورٹ فریقین کودینے کی ہدایت

اسلام آباد:(لیڈرنیوز)پی ٹی آئی ممنوعہ فنڈنگ کیس میں الیکشن کمیشن نے اسکروٹنی کمیٹی کی رپورٹ فریقین کو دینے کی ہدایت کر دی۔الیکشن کمیشن میں پی ٹی آئی فارن فنڈنگ کیس کی سماعت ہوئی۔ وکیل پی ٹی آئی نے موقف اختیار کیا کہ دیگر جماعتوں کی بھی سکروٹنی جاری ہے۔ دیگر فریقین کی رپورٹ آجائے تو کیس کی فوری سماعت کی جائے۔ وکیل اکبر ایس بابر نے کہا کہ پہلے دن سے رپورٹ پبلک کرنے کا کہہ رہے ہیں۔ رکن سندھ اسمبلی نثار درانی نے کہا کہ کوئی رپورٹ پبلک ہونے سے کیسے روک سکتا ہے۔ چیف الیکشن کمشنر نے کہاکہ پی ٹی آئی کے وکیل نے استدعا کی کہ فریقین کے جواب تک رپورٹ کو خفیہ رکھا جائے۔ جس پر چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ کیا ہم کسی جماعت کو رپورٹ پبلک کرنے سے روک سکتے ہیں؟ ای سی پی نے فریقین کو ہدایت کی کہ وہ اسکروٹنی کمیٹی کی رپورٹ پیش کریں۔ چیف الیکشن کمشنر نے کیس کی سماعت 15 روز کے لیے ملتوی کر دی۔


#PTI prohibited funding case #directed to give the report of the scrutiny committee to the parties