گیس سپلائی اتنی ہی ہے جتنی زمین سے نکل رہی ہے‘ حماد اظہر

اسلام آباد:(لیڈرنیوز)وفاقی وزیربرائے توانائی حماداظہر نے کہا ہے کہ گیس کی سپلائی اتنی ہی ہے جتنی زمین سے نکل رہی ہے،30تاریخ کوسندھ ہائیکورٹ میں سماعت ہے،سردیوں میں گھریلو صارفین کی گیس کی طلب بڑھ جاتی ہے،سردیوں میں دیگرسیکٹرز کوگیس روک کرگھریلو صارفین کودی جاتی ہے،گیس کےذخائر میں مسلسل کمی ہورہی ہے،10 سے11 کارگوآئیں گے،سسٹم میں گیس کی سپلائی بہتر کرنے کیلئے کوشاں ہیں۔