کوئٹہ:(لیڈرنیوز) دہشت گردوں کا بلوچستان کے ضلع کیچ میں چیک پوسٹ پر حملہ۔لانس نائیک منظر عباس اور سپاہی عبدالفتح فائرنگ کے تبادلے میں شہید ہوگئے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق 2 سکیورٹی اہلکاربلوچستان کے ضلع کیچ میں چیک پوسٹ پر دہشت گردوں کے حملے کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں شہید ہوگئے۔ دہشت گردوں کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن جاری ہے۔ لانس نائیک منظر عباس شہید کا تعلق خوشاب سے تھا جبکہ سپاہی عبدالفتح شہید کا تعلق خضدار سے تھا۔ سکیورٹی فورسز دشمن کی کارروائیوں کو ناکام بنانے کے لیے پرعزم ہیں۔ دشمن کا مقصد بلوچستان میں امن، استحکام اور ترقی کو درہم برہم کرنا ہے۔
#Terrorists attacked a check post in Ketch district of Balochistan #Lance Naik Manzar Abbas and soldier Abdul Fateh were martyred in an exchange of fire



















