شوکت ترین 87 ووٹ لےکرسینیٹرمنتخب

پشاور:(لیڈر نیوز) خیبرپختونخوا سینیٹ الیکشن ،شوکت ترین 87 ووٹ لےکرکامیاب‘شوکت ترین نے کہا کہ اعتماد کرنے پرساتھیوں کا شکرگزارہوں‘فنانس منسٹرکے طورپرہرماہ خیبرپختونخوا آیاکروں گا،خیبرپختونخوا میں خالی ہونے والی سینیٹ نشست پر الیکشن ہوا، پہلا ووٹ صوبائی وزیر تیمور سلیم جھگڑا نے کاسٹ کر دیا، پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار شوکت ترین سمیت 4 امیدوار میدان میں ہیں۔سینیٹ کی نشست کے لیے شوکت ترین کے علاوہ اے این پی کے ڈاکٹر شوکت امیرزادہ، پی پی پی کے محمد سعید اور جے یو آئی کے ظاہر شاہ مارک آرا بھی میدان میں ہیں۔ یہ نشست پی ٹی آئی کے ایوب آفریدی کے استعفیٰ کے بعد خالی ہوئی تھی۔ خیبرپختونخوا اسمبلی میں ووٹرز کی کل تعداد 145 ہے جن میں پی ٹی آئی کے 95، اے این پی کے 12 اور پیپلز پارٹی کے 6 ارکان شامل ہیں۔ مسلم لیگ ن کے 7، جے یو آئی کے 15، جماعت اسلامی کے 3، بلوچستان عوامی پارٹی کے 4 اور آزاد امیدوار ہیں۔سینیٹ الیکشن جیتنے کے لیے امیدوار کو 73 ووٹ درکار ہوں گے۔