لاہور:(لیڈرنیوز)کورونا وائرس سے مزید 3 افراد جان کی بازی ہار گئے، گزشتہ 24 گھنٹوں میں 250 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔این سی او سی کے مطابق پاکستان میں کورونا سے اموات کی مجموعی تعداد 28839 ہو گئی ہے جب کہ فعال کیسز کی تعداد 9120 ہے۔ ملک میں کورونا سے 1,289,543 افراد متاثر ہوئے ہیں۔ 1251584 افراد صحت یاب ہوئے۔اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 250 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پاکستان میں صفر اعشاریہ چھ سات پر کورونا کے مثبت کیسز ریکارڈ ہوئے۔
#Pakistan #Corona in Pakistan



















