حکومت صرف قانون کےمطابق ہی بھرتیاں کرسکتی ہے‘ سپریم کورٹ

اسلام آباد:(لیڈر´نیوز)برطرف سرکاری ملازمین کیس کی سپریم کورٹ میں سماعت ‘عدالت نے ریمارکس دیئے کہ کیس میں پہلے اٹارنی جنرل کوسن لیں پھروکلاکوبھی سنیں گے،کتنے اداروں کے ملازمین سپریم کورٹ کے فیصلے سے متاثرہ ہیں؟قانون کے مطابق ان ملازمین کی پنشن کاحق بنتاہے؟ اٹارنی جنرل نے کہا کہ میں نے تحریری معروضات جمع کرادیں ہیں،16 اداروں کے16 ہزارملازمین بتائے جارہے ہیں،قانون کے مطابق ان ملازمین کی پنشن کاحق ابھی نہیں بنے گا،جسٹس عمرعطابندیال نے ریمارکس دیئے کہ مل کرکام کررہے ہیں،امیدہے اچھے نتیجے پرپہنچیں گے، آئین سپریم کورٹ کومکمل انصاف کااختیاردیتاہے،کسی طریقہ کارکے تحت ان ملازمین کوبھرتی نہیں کیاگیا،سپریم کورٹ نے اپنے فیصلے میں بھی بھرتی کے طریقہ کارکاجائزہ لیا،سرکاری عہدوں پربھرتی کیلئے معیارتوہوناچاہیے،یہ نہیں کہہ رہے کہ حکومت بھرتیاں نہیں کرسکتی،حکومت صرف قانون کےمطابق ہی بھرتیاں کرسکتی ہے۔


#supreme court of pakistan #government can only recruit in accordance with the law