ایف بی آر نے پراپرٹی کی نئی قیمتوں پر عمل درآمد روک دیا

اسلام آباد:(لیڈرنیوز)فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے پراپرٹی کی نئی قیمتوں پر عمل درآمد 16 جنوری تک روک دیا ہے۔ایف بی آر کے مطابق پراپرٹی کی نظرثانی شدہ ویلیوایشن کا اعلان 15 جنوری کو کیا جائے گا، تمام چیف کمشنرز 10 دسمبر تک ویلیوایشن ریویو کمیٹیاں قائم کریں گے اور کمیٹیاں تمام رئیل اسٹیٹ سیکٹر سے مشاورت کریں گی۔اعلامیے کے مطابق ایف بی آر اسٹیٹ بینک ماہرین اور ٹاو¿ن پلانرز سے بھی مشاورت کرے گا اور کمیٹیاں 10 جنوری تک تجاویز کو حتمی شکل دیں گی۔ایف بی آر کا کہنا ہے کہ رئیل اسٹیٹ سیکٹر کے نمائندے بھی تجاویز دے سکتے ہیں۔


#FBR has suspended implementation of new property prices till January 16