اسلام آباد:(لیڈرنیوز)الیکٹرانک ووٹنگ مشین سے متعلق قانون سازی کو اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا گیا۔ چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ اطہر من اللہ نے شہری کی درخواست کو نامکمل قرار دے دیا۔درخواست گزار نے مو¿قف اختیار کیا کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشین فراڈ کا منصوبہ، قانون سازی کو کالعدم قرار دیا جائے۔ جس پر چیف جسٹس اطہر من اللہ نے استفسار کیا کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشین کی قانون سازی کی کیا شقیں ہیں؟ الیکٹرانک ووٹنگ مشین قانون سازی کی کون سی شقیں غیر آئینی ہیں؟ ایسی نامکمل درخواست داخل نہ کریں ورنہ جرمانہ ہوگا۔درخواست گزار نے عدالت سے استدعا کی کہ درخواست گزار کو مہلت دی جائے۔ اسلام آباد ہائی کورٹ نے شہری کی ضمانت منظور کرلی۔
#Islamabad High Court #Electronic voting machine legislation has been challenged



















