مہنگائی صرف پاکستان نہیں،پوری دنیامیں ہے‘ شوکت ترین

اسلام آباد(لیڈرنیوز)مشیرخزانہ شوکت ترین نے کہا ہے کہ معیشت میں گروتھ ہورہی ہے ،اس سے کوئی انکارنہیں کرسکتا،مہنگائی صرف پاکستان نہیں،پوری دنیامیں ہے، مہنگائی صرف روپے کی قدرمیں کمی کی وجہ سے نہیں ہوئی،قرضوں کی قسط اداکرنے کیلئے آئی ایم ایف جانا پڑا،میری پارٹی نے مجھے خیبرپختونخواسے سینیٹ سیٹ پرسپورٹ کیا،میراووٹ کراچی میں رجسٹرہی نہیں،میراشناختی کارڈمردان سے ہے،خیبرپختونخوامیں میراسسرال ہے اس لیے اسے چنا،سینیٹرمنتخب ہوکرکارکردگی برقراررکھوں گا۔