لاہور:(لیڈر نیوز) پنجاب کے نئے بلدیاتی نظام میں ایک بار پھر تبدیلی کرتے ہوئے نچلی سطح پر بھی جماعتی بنیادوں پر انتخابات کرانے کا اعلان کر دیا گیا۔پنجاب حکومت نے بلدیاتی نظام سے متعلق قانون کے مسودے میں تبدیلی کر دی ہے۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے منظوری دے دی۔ پنجاب حکومت نے اس سے قبل میئر اور ضلع کونسل کی سطح پر پارٹی کی بنیاد پر انتخابات کا اعلان کیا تھا۔ نیبر ہڈ کونسل اور ویلج کونسل کے انتخابات کا بھی بلاتفریق اعلان کیا گیا۔ اب ترمیم کے بعد بالائی اور نچلی سطح پر انتخابات براہ راست جماعتی بنیادوں پر ہوں گے۔
#Pakistan #Once again changing the new local government system of Punjab #announced to hold elections on party basis at lower level also



















