لاہورہائی کورٹ‘ سکولوں کو ایک ہفتہ بند رکھنے کی درخواست مسترد

لاہور:(لیڈر نیوز)لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے سکولوں کو ایک ہفتہ بند رکھنے کی درخواست مسترد کر دی۔ عدالت نے آلودگی پھیلانے والی فیکٹریوں کو سیل کرنے کا حکم دے دیا۔لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے شیراز ذکاء، آفتاب ورک اور ابوذر سلمان خان نیازی کی درخواستوں پر سماعت کی جس میں سموگ اور مکمل لاک ڈاو¿ن کے حوالے سے کوئی کارروائی نہیں کی گئی۔ عدالتی حکم پر میئر لاہور کرنل (ر) مبشر جاوید پیش ہوئے۔لاہور کے میئر نے پنجاب حکومت سے شکایت کی کہ انہیں بجٹ کا صرف 8 فیصد استعمال کرنے دیا گیا اور مکمل اختیارات نہیں دیئے جا رہے۔ عدالت نے کہا کہ الیکشن آنے والے ہیں، آپ لاہور کی خدمت کریں۔ جسٹس شاہد کریم نے میئر لاہور کو فوکل پرسن مقرر کرنے کی بھی ہدایت کی۔ جسٹس شاہد کریم نے ریمارکس دیئے کہ لاہور کو صاف کرنا ہے جیسا ہمارا گھر ہے۔


#Lahore High Court rejected the petition to keep schools closed for one week