ڈینگی‘پنجاب میں مزید5افرادجان سے گئے

لاہور:(لیڈر نیوز)ملک بھر میں ڈینگی کے وار جاری ہے۔ پنجاب میں مہلک بیماری نے مزید 5 افراد کی جان لے لی، سینکڑوں نئے مریض بھی سامنے آگئے۔ خیبرپختونخوا میں بھی 110 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔پنجاب میں ڈینگی سے متاثرہ پانچ میں سے تین کا تعلق لاہور سے تھا۔ خانیوال اور گوجرانوالہ کے دو شہری بھی جان لیوا بیماری سے جاں بحق ہو گئے۔ پنجاب میں 24 گھنٹوں میں ڈینگی کے 306 مریض رپورٹ ہوئے۔خیبرپختونخوا میں ڈینگی وائرس کے مزید 110 کیسز رپورٹ ہوئے۔ اسلام آباد میں 54 شہری ڈینگی کا شکار ہو گئے، متاثرہ مریضوں کی تعداد 4400 سے تجاوز کر گئی۔


#Pakistan #Dengue