شیخوپورہ:(لیڈرنیوز)شیخوپورہ میں سری نوالہ کے قریب ریلوے پھاٹک نہ ہونے کے باعث سکول وین ٹرین سے ٹکرا گئی، جس کے نتیجے میں3طالبات جاں بحق اور 9 زخمی ہو گئیں۔حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ایک طالبہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسی۔ جاں بحق طالبات کی شناخت نورین اور مصباح کے نام سے ہوئی ہے۔حادثے کے بعد مقامی لوگوں کی بڑی تعداد نے پھاٹک نہ ہونے پر ریلوے حکام کے خلاف احتجاج کیا اور ٹرین کو کچھ دیر کے لیے روک دیا۔ تاہم پولیس کے ساتھ مذاکرات کے بعد ٹرین کا رخ موڑ دیا گیا۔
#Pakistan #Sheikhupura #school van was hit by a train #



















