بھارت‘ سری لنکا میں شدید بارشیں‘41 افراد ہلاک ہوگئے

ممبئی / کولمبو:(لیڈر نیوز) بھارت اور سری لنکا میں شدید بارشوں سے 41 افراد ہلاک ہوگئے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق بھارت اور سری لنکا میں شدید بارشوں سے 41 افراد ہلاک ہو گئے، سری لنکا میں مٹی کے تودے گرنے سے 25 افراد ہلاک اور 5 افراد زخمی ہو گئے، بھارتی ریاست تامل ناڈو میں 16 افراد ہلاک ہو گئے۔ شدید بارشوں کے نتیجے میں متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں جاری ہیں اور متاثرہ افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا جا رہا ہے۔ اس کے علاوہ تمل ناڈو میں اسکولوں اور کالجوں سمیت ٹرین خدمات کو معطل کر دیا گیا ہے۔بھارتی محکمہ موسمیات کے مطابق متاثرہ علاقوں میں مزید درمیانی سے ہلکی بارش متوقع ہے جس سے سیلاب آسکتا ہے۔ تاہم سری لنکا کے محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آج سے موسم میں بہتری آنا شروع ہو جائے گی۔


#Mumbai #Colombo #Heavy rains in India and Sri Lanka have killed 41 people